FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

این اے 120 کا ضمنی انتخاب ،جماعت اسلامی بھی اپنا امیدوار میدان میں لے آئی

 لاہور(ایم وی این نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ...


 لاہور(ایم وی این نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120کے جماعت اسلامی کے رہنماء ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ الیکشن لڑیں گے ۔ضیاء الدین انصاری کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں،  نواز شریف کی نااہلی سے کرپشن کے خلاف ہماری تحریک کو تقویت ملی ، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ، دبئی لیکس اور پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔
پریس کلب لاہور میں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، ذکر اللہ مجاہد ، ضیاء الدین انصاری ، امیرالعظیم ، اظہر اقبال حسن ، چوہدری محمودا لاحداور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ  این اے 120سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے اقتدار میں آکر عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دی ،انہوں  نے صرف میگا پروجیکٹس پر اپنے مفادات کے لیے کام کیا اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ، این اے 120کے جن ووٹرز نے نواز شریف کو ووٹ دیئے تھے ان کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جماعت اسلامی این اے 120میں الیکشن جیتتی رہی ہے اور ہمارے نمائندے حافظ سلمان بٹ اور سید اسعدگیلانی اسی حلقہ سے ایم این اے رہ چکے ہیں ، اب بھی جماعت اسلامی نے ضیاء الدین انصاری جو کہ اس حلقے کے حقیقی عوامی نمائندے ہیں کو  الیکشن کے میدان میں اُتارا ہے انشاء اللہ ہم این اے 120کے ایک ایک گھر تک جائیں گے اور ووٹرز کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پیغام پہنچائیں گے ، ہم نے انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے این اے120کے 10سیکٹرز بنا دیئے ہیں انشاء اللہ ہم بھر پور انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے ۔