FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 213 سول ججز کے تبادلے کر دیئے

لاہور (ایم وی این نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 213 سول ججز کے تبادلے کر دیئے, اس ...

لاہور (ایم وی این نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 213 سول ججز کے تبادلے کر دیئے, اس سلسلہ میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔تبدیل کئے جانے والے ججز میں عمر دراز ہرل کا تبادلہ لاہور سے نوشہرہ ورکاں، محمد عظیم کو لاہور سے چونیاں، توقیر فاطمہ کو لاہور سے گوجرانوالہ، زرتاشہ بگٹی کو لاہور سے کینٹ ، حمید الرحمن کو ماڈل ٹاؤن سے قصور ، عقیل احمد کو ملک وال سے لاہور ، علی اکبر کو کبیر والا سے لاہور، شاہد آفتاب کو لاہور سے نارووال، حمیرا توصیف کو ملتان سے لاہور ، توصیف عدیل حسن کو ملتان سے لاہور ، امان اللہ کو ملک وال سے لاہور ، نوید عباس کو لاہور سے گجرات ، محمد یوسف عبدالرحمان کو لاہور سے میلسی ، قمر الزمان کو لاہور سے ملک وال ، فہیم الحسن کو لاہور سے وہاڑی، محمد اسد کو لاہور سے ننکانہ صاحب، نادیہ علی کو لاہور سے حافظ آباد ، رضوان حنیف شیخ کو لاہور سے راولپنڈی، آصف ریاض کو بھلوال سے ماڈل ٹاؤن اور سول جج نوید احمد کو لاہور سے گوجرانوالہ تبدیل کر کے تعیناتکیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہیں ۔ تمام ججز کو 5 ستمبر تک چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔