FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سدھو کی ’دی کپل شرما شو‘ سے چھٹی

ممبئی(ایم وی این نیوز) بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے...


ممبئی(ایم وی این نیوز) بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی۔سابق بھارتی کرکٹر، سیاست دان اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کامیڈی شو ’’کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ ہیں اور شو کے دوران اپنے چٹکلوں اور شاعری کے باعث شہرت رکھتے ہیں مگر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سدھو نے شو سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو طبیعت میں خرابی کے باعث چند پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کپل شرما کی پرانی دوست اور کئی کامیڈی پروگرامز میں جج کے فرائض انجام دینے والی ارچنا پورن سنگھ کو ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بنایا گیا جو کئی بار ’کامیڈی سرکس‘ میں کپل شرما کو جج کر چکی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے سدھو جی کو اس کرسی پر بیٹھا دیکھا اور آج ان کی جگہ پر بیٹھنا عجیب سا لگ رہا ہے، کپل شرما میرے پرانے دوست ہیں اس لیے میں ان کو انکار نہیں کر سکی لیکن میں یہاں چند پروگرامز کے لیے ہوں، سدھو جی فٹ ہوتے ہی اپنی کرسی سنبھال لیں گے جب کہ واپس جانے پر میں اس شو کو یاد کروں گی اور کپل شرما کے فون کا دوبارہ انتظار کروں گی۔