FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

اسپین پر دہشت گرد حملہ، عالمی رہنماؤں کی مذمت

سپین (ایم وی این نیوز) اسپین میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت اور 100سے زائد زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر سے ...

سپین (ایم وی این نیوز) اسپین میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت اور 100سے زائد زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ عالمی رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پرزوردیا ہے ۔دوسری جانب اسپین کے وزیراعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں گاڑی کے ذریعے دہشت گرد ی کے واقعے کو اسپین کے وزیراعظم ماریانو برےنے دہشت گردی کی کارروائی قراردیتے ہوئے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہم نےاپنے اتحاد سے شکست دے دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسپین کو تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی ہے ۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے واقعے کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف اسپین کے ساتھ کھڑا ہے ۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو غیرمشروط طور پر دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔فرانسیسی صدر اورجرمن وائس چانسلر نے بھی واقعے کے خلاف اسپین سے اظہار یکجہتی کے اعلان کیا ہے ۔
ترکی کے وزیرخارجہ نے حملے کوگھناؤنا جرم قراردیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔فلسطینی صدر محمود عباس سے اسپین کے شاہی خاندان کے نام تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کے خاتمے پر زور دیا ہے ۔