FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امریکی صدر کی دھمکی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا

اسلام آباد (ایم وی این نیوا)پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ...



اسلام آباد (ایم وی این نیوا)پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو سبوتاژ کرنا ہے،

 امریکی صدرکی دھمکی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچائے گی،حکومت پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر فوری اے پی سی بلائے، سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 

کہ امریکا کو پاکستانی فوج و شہریوں کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان کی ہیں،

 پاکستان امریکا سے ڈو مور کا مطالبہ کرے نہ کہ امریکا پاکستان سے، پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ امریکا ہی نے پاکستان کو افغانستان کے جنگ میں دھکیلا،اوراب بھارت، افغانستان کی زمین کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہا ہے

،انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ اور دوسرے دہشتگرد افغانستان میں موجود ہیں، افغانستان دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیوں نہیں کرتا؟، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت لابنگ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، 

دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر کے اے پی سی بلائے۔