FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ضلع وہاڑی میں فائیو سٹار تھانے تیارکر لئے گئے

لاہور(ایم وی این نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے تھانوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے ترتیب دے دئیے ہیں ان منصوبوں...


لاہور(ایم وی این نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے تھانوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے ترتیب دے دئیے ہیں ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے ضلع وہاڑی سے کیا گیا ہے۔جہاں پر 19تھانوں کو مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ کر دیا گیا ہے اور وہاں پر نیا فرنیچر بھی فراہم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں میں واش رومز کی سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہیں جن میں مرد وخواتین اور معذور افراد کے لئے الگ الگ واش رومز بنائے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کو کوششیں جاری ہیں، جدید ترین تھانے بنانے کے علاوہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں پہلا بون میرو سینٹر بھی بنادیا گیا ہے ، اس سینٹر کے افتتاح کے بعد کینسر اور تھلیسمیا کے شکار بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ابتدائی طور پر یہ سینٹر 10بیڈ پر مشتمل ہے اور اس میں سالانہ 20بچوں کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ اس سینٹر کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھایا جائے گا، طبعی ماہرین کے مطابق ایک آپریشن پر عموما 15لاکھ تک کا خرچہ ہوتا ہے لیکن اس سینٹر میں تمام بچوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔