FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

شریف خاندان کی سیاست اختتام پذیر : آصف علی زرداری

لاہور(ایم وی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتے ہیں انہوں نے...

لاہور(ایم وی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتے ہیں انہوں نے اپنے چار سالہ دور میں کبھی رابطہ نہیں کیا ، پانی اب سر سے گزر گیا ہے اس لئے اب میاں صاحب سے رابطے کی کوئی گنجائش نہیں، مسلم لیگ(ن) کو سیاسی حمایت نہیں مل سکتی، عمران خان فی الحال فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں جب نو بال پر آئیں گے تو دیکھا جائے گا، شریف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے مستقبل قریب میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھ رہا ۔آئین کے آرٹیکل 62اور63میں ترمیم کا بل اگر پارلیمنٹ میں لایا جائے گا تو تب ہی اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔
سابق صدر آصف علی زرادری نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمرا ہ ” بلاول ہاﺅس لاہور“ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے نواز شریف کا ساتھ دیا حالانکہ ہم نے نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ملک کا جمہوریت کا علاوہ کوئی مستقبل نہیں ہے اور فی الحال میاں صاحب کو خطرہ ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔میاں صاحب نے4سالوں میں ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا، بھائیوں کے ساتھ 4سال تک بات چیت بند ہو تو وہ بھی آپ کا ٹیلی فون نہیں سنتا، میری نواز شریف کے ساتھ دوستی نہیں تھی بلکہ میری دوستی جمہوریت کے ساتھ ہے، میں نے تو میاں صاحب کے ساتھ کبھی پائے بھی نہیں کھائے۔تعلقات وہ ہوتے ہیں جن میں رابطے برقراررہیں جبکہ میاں صاحب تو اقتدار میں ہوتے ہوئے سب پرانے تعلقات کو بھول جاتے ہیں اس لئے ان کے ساتھ اب تعلقات کی بہتری کی کوئی گنجائش نہیں کیوں ابھی ہماری تمام تر توجہ الیکشن کی طرف ہے اور ہم بی بی شہید و ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظرئیے کو لے کر اپنی سیاست کو آگے بڑھائیں گے اس لئے کسی بھی میثاق جمہوریت کی فی الحال توقع نہیں کی جاسکتی، کوئی بھی سیاسی قوت ختم نہیں ہو سکتی لیکن ہم میاں صاحب اور ان کے خاندان کو مستقبل قریب میں سیاست میں نہیں دیکھ رہے۔
اس موقع پرچیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے آرہے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، ایسا لگتا ہے یہ قانون صرف پی پی پی کے لیے ہے، ملک میں سب کو پتہ ہے نواز شریف معصوم نہیں ہیں۔شریف خاندان اگر پیپلز پارٹی کیطرف سے ریلیف چاہتا ہے تو وہ نہیں مل سکتا، ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں، نواز شریف اور ان کے خاندان کا ساتھ نہیں دیں گے، قوم جانتی ہے نواز شریف معصوم نہیں مجرم ہے، عدالت نے انہیں نااہل کر کے نکالا ہے، پیپلز پارٹی کی مہم اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کیلئے ملک کے کونے کونے میں پہنچوں گا۔