FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

آئین اور ریاست کی نفی کرنا قابل مذمت ہے

کراچی(ایم وی این نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ یوم آزادی کےخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان لندن سے کیاگیاتھاگمراہ...

کراچی(ایم وی این نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ یوم آزادی کےخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان لندن سے کیاگیاتھاگمراہ لوگوں نے یوم سیاہ منانے کی بات کی جسے مہاجر قوم نے مسترد کر دیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا یوم آزادی پریوم سیاہ منانا،پرچم جلواناانتہائی قابل مذمت ہے ،بزدلوں نے اپنے چہرے ڈھانپ کر یہ عمل کیا، جو کچھ کرنا ہے وہ ڈھاٹے اور نقاب اتار کر کرو،چہرے ڈھانپ کر آواز بدل کر پرچم جلائے گئے ، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صبح نام نہاد جماعت نے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی اورایم کیو ایم لندن کے قائد کو ایم کیو ایم پاکستان کا قائد قرار دیا گیا ،ان کی سوچ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کمزور ہوتو ان کو جگہ ملے گی،فاروق ستارکا کہناتھا پنڈ کے سارے چودھری بھی مرجائیں تب بھی آپ چودھری نہیں بنیں گے، حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ نہ پڑھائی جائے، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا آئین اور ریاست کی نفی کرنا قابل مذمت ہے،جتنے جوش ولولے کے ساتھ اس بار آزادی کا جشن منایا شاید ہی کسی نے منایا ہو، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اورمہاجر قوم ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے،جو ہماری حب الوطنی پر شک کرتا ہے ہم اس کی حب الوطنی پر شک کریں گے ،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے جشن آزادی شاندار طریقے سے منایا اور ہم مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزار پر بھی گئے،میں پاکستان بنانے والوںکی نسلوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوںاورآزادی کے پروگراموں میں نوجوان نسل ایم کیو ایم کیساتھ کھڑی رہی ۔