FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

صوبائی اسمبلی چترال ون کی ٹکٹ کے حوالے سے اختلافات

چترال(ایم وی این نیوز)آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات ابھرنے سے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چار اراکی...

چترال(ایم وی این نیوز)آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات ابھرنے سے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چار اراکین نے پارٹی رکنیت سے استعفےٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عتیق الرحمان تحصیل امیر جماعت اسلامی تحصیل چترال،خان حیات اللہ خان نائب تحصیل ناظم چترال،انجنئیر فضل ربی اور سابق جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفےٰ دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آنے والے انتحابات میں ٹکٹ کی تقسیم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنیادی رکنیت سے استعفےٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتحابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے موجودہ ضلع ناظم مغفرت شاہ کا نام تجویز کیا گیا ہے جس پر ان اراکین نے برہم ہوکر اس فیصلے کے خلاف استعفےٰ پیش کئے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید نے کہا کہ اگرچہ ان اراکین نے استعفے دیئے ہیں مگر ہماری مرکزی اور صوبائی قیادت کے اراکین بہت جلد چترال آرہے ہیں اور وہ انکو منائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور امید ہے کہ یہ اراکین اپنے استعفےٰ واپس لیں مگر جب ناراض گروپ میں سے ایک رکن سے فون پر بات ہوئی تو انہوں  نےاستعفےٰ واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہوں نے استعفےٰ واپس نہیں لیا اور وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ حاجی مغفرت شاہ کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ نہ دی جائے