FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں

کراچی (ایم وی این نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔تف...

کراچی (ایم وی این نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون،مدینہ کالونی سے ڈکیٹ گروہ کے 3ملزمان ،اورنگی سے سٹریٹ کرائم میں ملوث اشفاق گل جبکہ ایک اور چھاپہ مارکارروائی میں 2ملزمان کو دھر لیاگیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان کی شناخت فرید اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انکا تعلق ایم کیو ایم لند ن سے ہے اور شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ،تاہم رینجرز نے زیر حراست ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔