FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

قائد آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) قائد آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے...

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) قائد آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس ادروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر شہاب اللہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 25 کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی گئی ایمبولینس اور 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آج مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔