FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے الزام کو مسترد کردیا

کابل(انویسٹی گیشن ٹیم) افغان دفتر خارجہ کے ترجمان  نے پاکستان کے ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے...

کابل(انویسٹی گیشن ٹیم) افغان دفتر خارجہ کے ترجمان  نے پاکستان کے ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود نہیں ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملا فضل اللہ کے تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر منتخب ہونے سے افغانستان میں امن وامان  کی صورتحال کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان امن کونسل کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرکے ملا برادر سے ملاقات کرے گا اور انہیں افغانستان آنے کی دعوت دے گا کیونکہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ ملا برادر اپنے آبائی وطن افغانستان میں آکر رہیں اور امن کونسل کے ساتھ مل کر قیام امن کے لئے کردار ادا کریں۔