FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

اگر لویہ جرگے میں شامل افراد نے امریکا سے قومی سلامتی سے متعلق کوئی معاہدہ کیا تو اس کے سنگین برآمد ہوں گے۔

کابل(انویسٹی گیشن ٹیم) افغان طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر لویہ جرگے میں شامل افراد نے امریکا سے قومی سلامتی سے متعلق کوئی معاہدہ کیا تو ا...

کابل(انویسٹی گیشن ٹیم) افغان طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر لویہ جرگے میں شامل افراد نے امریکا سے قومی سلامتی سے متعلق کوئی معاہدہ کیا تو اس کے سنگین برآمد ہوں گے۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں لویہ جرگہ کے تمام اراکین کو خبر دار کیا گیا ہے کہ میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد اگر امریکا کو ملک میں روکنے کے حوالے سے کسی قسم کا معاہدہ کیا گیا تو اس  پر دستخط کرنے والے ہر رکن  کو نشانہ بنایا جائے گا۔
>قبائلی عمائدین اورحکومتی رہنماؤں پر مشتمل لویہ جرگہ 19 سے 21 نومبر تک منعقد کیا جائے گا اور اگر لویہ جرگہ اس معاہدے پر دستخط کر دیتا ہے تو پھر اس معاہدے کو منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے مطابق تقریبا 5 ہزار سے 10 ہزار امریکی فوجی 2014 کے بعد بھی افغانستان میں قیام کر سکیں گے جنھیں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ افغا نستان کے دوران امریکی افواج کے افغانستان میں قیام کے لئے افغان قوانین سے ماورا خصوصی اختیارات کا مطالبہ کیا تھا جس پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو خصوصی اختیارات دینے کا اختیار لویہ جرگہ کے پاس ہے۔