FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

دھونس دھاندلی اورجبر کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کریں گے : کرنل(ر)نویدساجد

فیروزہ( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) بلدیاتی انتخابات میں شفاف اوردیانت دارباوقارقیادت عوام کو فراہم کریں گے،دھونس دھاندلی اورجبر کے ...

فیروزہ( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) بلدیاتی انتخابات میں شفاف اوردیانت دارباوقارقیادت عوام کو فراہم کریں گے،دھونس دھاندلی اورجبر کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کریں گے،انشاللہ عوامی عدالت میں عوام دوست نمائندئے ہی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے،بے داغ ناضی کے حامل امیدواران کی انتخابی مہم بھرپوراندازمیں چلائیں گے،ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری مالیات وسابق ایم پی اے کرنل(ر)نویدساجدنے امریکہ سے یونین کونسل حیات لاڑ سے وائس چیئرمین کے امیدوارراجہ احسان الحق اور یونین کونسل چک نمبر 25عباسیہ سے چیئرمین کے امیدوارچوہدری جاویدحسین سندھوایڈوکیٹ سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں اور متحرک عوامی قوتوں کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں بھرپوراندازمیں کامیابی حاصل کریں گے،اور حکمرانوں کی طرف سے کسی بھی دھونس دھاندلی جبر کا عوامی قوت سے مقابلہ کریں گے،حکومتی نمائندئے غیرفطری حلقوں کی توڑ پھوڑ اور عوام کو تقسیم کر کرنے کے باوجودبڑی شکست سے دوچار ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کے باوجودحکمران ٹولا عوام میں نشان عبرت بن جائے گا،ناکامی اور بدترین شکست کے خوف سے حکومتی ارکان اسمبلی نے انتظامیہ کی ملی بھگت اور سازبازکر کے قدیمی حلقوں میں توڑ پھوڑ کی لیکن یہ توڑ پھوڑ عوام میں نفرت کی علامت بن چکی ہے،اور عوام ایسے منصوبہ سازوں کو بلدیاتی انتخابات میں عبرت کا نشان بنا دیں گے ،کرنل(ر)نویدساجدنے کہا کہ حلقہ 287پی پی کی تمام یونین کونسلوں میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو بڑی کامیابی کے لئے گروپ کے ہمراہ گھر گھر ان کی انتخابی مہم چالائیں گے،جبکہ اتحادی امیدواران کی کامیابی کے لئے بھی اپنا کرداربھرپوراندازمیں ادا کریں گے اس حوالے سے سیاسی قوتوں سے مشاورت مکمل اور معاملات طے پا گئے ہیں۔