FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پولیو جیسے موذی مرض سے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے : ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اعجاز شفیع

رحیم یار خان( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) پولیو جیسے موذی مرض سے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔پ...

رحیم یار خان( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) پولیو جیسے موذی مرض سے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔پاکستان میں پولیو مرض کا خاتمہ نہ ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور اس کے خاتمہ کے لئے تمام اداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو حکومتی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ارض پاک سے اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اعجاز شفیع نے ڈی سی او آفس میں انسداد پولیو مہم کا پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسےئن کے قطرے پلا کر افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی سی او نبیل جاوید ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض حسین چوہدری، ضلعی کمیونیکیشن آفیسر فرقان تتلہ، ڈاکٹر شبیر عالم و دیگر موجود تھے۔چوہدری اعجاز شفیع نے کہا کہ پنجاب کے کچھ اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف نے سخت نوٹس لینے ہوئے اراکین اسمبلی کو بھی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے اس موذی مرض سے بچانا ہے۔ڈی سی او نبیل جاوید نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسےئن کے قطرے پلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ضلع کی پولیو فری حیثیت کو برقرار رکھنا ہے اور اس کے لئے پولیو ٹیمیں شب و روز محنت کریں ۔انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں ڈی ڈی ایچ اووز اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ روابط رکھیں اور پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی قابل معافی نہیں ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ خود فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض حسین چوہدری نے انہیں پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔