FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ضلع رحیم یار خان میں بھی آج بروز اتوار تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لئے کھلے رہیں گے

رحیم یار خان( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں...

رحیم یار خان( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی آج بروز اتوار تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لئے کھلے رہیں گے۔پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچاؤ کے سپرے کئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ڈی سی او نبیل جاوید نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹی ایم اووز، ای ڈی او ہیلتھ، ای ڈی او ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں اور ضلع بھر میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے لئے تمام سرکاری سکولوں میں سپرے کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات پر بھی ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیا جائے گا اور فالتو کھڑے پانی کو ختم کیا جائے گا۔