FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے سبب رواں سال کے اختتام تک اسلام آباد میں قومی مقابلوں کے انعقاد کو روک دیا

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے سبب رواں سال کے اختتام تک اسلام آباد میں قومی مقابلوں کے ...

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے سبب رواں سال کے اختتام تک اسلام آباد میں قومی مقابلوں کے انعقاد کو روک دیا۔یوں جناح اسٹیڈیم میں2 سے5 دسمبر تک شیڈول قومی ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی
 پی ایس بی نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنزکو مطلع کیاکہ ناگزیر حالات اور حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد میں نیشنل ایونٹس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
معلوم ہوا ہے کہ آئی او سی کی جانب سے ملنے والی مہلت کے بعد قومی فیڈریشنز کے کوائف اکھٹے کرنے میں مصروف بورڈ نے کسی بھی بد مزگی سے بچنے کے لیے بھی اس فیصلے کو نافذ کیا ہے،کسی بھی کھیل کی قومی تنظیم دارلحکومت میں دسمبر کے اختتام تک کوئی ایونٹ منعقد نہیں کر سکے گی، دریں اثنا موقف جاننے کے لیے بار بار کوشش کے باوجود پی ایس بی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا۔