FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی سرحد پر دیوار برلن سے بڑی سیکیورٹی دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی سرحد پر دیوار برلن سے بڑی سیکیورٹی دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کر ...

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی سرحد پر دیوار برلن سے بڑی سیکیورٹی دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کر کے مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضے کی سازش شروع کر دی۔
مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار وادی کو پاکستان سے الگ کر دے گی۔ مغربی کنارے اور برلن دیوار سے بڑی اس دیوار کی چوڑائی 135 فٹ ہو گی جو جموں،کٹھوا اور سامبا کے 118دیہات کے درمیان سے گزرے گی۔ بارڈر سیکیورٹی فورسز کے زیراہتمام تعمیر ہونے والی اس دیوار کا فنڈ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہو گا۔ نقل و حرکت کو ناممکن بنانے کیلیے سیکیورٹی وال کے گرد خندق بھی کھودی جائے گی۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق دیوار کی تعمیر کیلیے منظوری لے لی گئی ہے جبکہ منصوبے پر عملی کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیوار برلن کی طرز پر تعمیر کی جانے والی دیوار کی اونچائی10میٹر، چوڑائی 135 فٹ جبکہ لمبائی 198کلو میٹر ہوگی۔