FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حکومت کا مشرف کے خلاف غداری کیس شر وع کر نا قابل ستا ئش اقدام ہے

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) حکومت کا مشرف کے خلاف غداری کیس شر وع کر نا قابل ستا ئش اقدام ہے لیکن کسی مصلحت کا شکا ر نہ ہو جائے ۔ان...

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) حکومت کا مشرف کے خلاف غداری کیس شر وع کر نا قابل ستا ئش اقدام ہے لیکن کسی مصلحت کا شکا ر نہ ہو جائے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے ورہنما جما عت اسلامی حاجی جاوید اقبال چیمہ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں جب تک آئین اور قا نو ن کی عملی حکمر انی نہیں ہو گی اُس وقت تک طا قتور لوگ ملک قو م کو یونہی تبا ہ بر باد ی کی طرف دکھیلتے جائیں گے آج تک جو حکمران بھی آیا انہو ں نے قانو ن اورآئین کو اپنی لونڈی بنا کر استعما ل کیا یہاں تک کہ اعلیٰ عدالتیں بھی ان کا ساتھ دیتی رہیں۔لیکن آج اعلیٰ عدالتیں ٹھیک فیصلے کررہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مشرف کے خلاف آئین تو ڑنے کامیرٹ پر کیس شر وع کیاجائے اور کسی بھی مصلحت سے کا م نہ لیا جائے تو آیندہ آئین توڑنے کی کوئی جر أت نہیں کریگا۔