FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سانحہ راولپنڈی امن تباہ کرنے کی مذموم ساش ہے

صادق آباد( انویسٹی گیشن ٹیم ) مسلم لیگ(ن)کے ضلعی رہنماوسابق ایم پی اے سرداراظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی امن تباہ کرنے کی مذ...

صادق آباد( انویسٹی گیشن ٹیم ) مسلم لیگ(ن)کے ضلعی رہنماوسابق ایم پی اے سرداراظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی امن تباہ کرنے کی مذموم ساش ہے،اس سانحہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا،ملک بھر میں بالخصوص امن وامان کی بہترصورت حال کو خراب کرنے کے لئے مخصوص طاقتوں نے کھیل کھیلا۔لیکن ملوث افرادقانونی شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے،پنجاب حکومت نے عدالتی تحقیقات قائم کرنے کی درخواست کردی ہے ،سیکورٹی ادارئے اپنا کام بہتراندازمیں کر رہے ہیں ،عوامی تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا،(ن)لیگی کارکنان وعہدے داران سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں،سانحہ کے پس پردہ عوامل اور محرکات کو سامنے لایا جائے گا،سرداراظہرخان لغاری نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے ذمے داران کا تعین اور انہیں قرارواقعی سزادینا بہت ضروری ہے،اس لئے مسلم لیگ(ن)کی وفاقی اور صوبائی حکومت اپنا کرداربھرپوراندازمیں ادا کرئے گی،غیرملکی قوتیں ہمارئے اتحادکو پارہ پارہ کرنے کے لئے مذموم سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ماضی کی طرح مستقبل مین بھی ناکام بنا دیا جائے گا،اس موقع پر میاں ناصرعلی ،چوہدری شہبازصدیق محمدباقرالزمان اور سردارفاروق خان لغاری بھی موجودتھے۔