FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سانحہ راولپنڈی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی

فیروزہ( انویسٹی گیشن ٹیم ) سانحہ راولپنڈی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بعض قوتیں ملکی وحدت اور اتحا...

فیروزہ( انویسٹی گیشن ٹیم ) سانحہ راولپنڈی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بعض قوتیں ملکی وحدت اور اتحادمیں نفاق ڈالنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں ،بیرونی اور اندرونی قوتیں حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لئے سادہ اور معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں،پس پردہ عوامل کوسامنے لاتے ہوئے انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ تحصیل لیاقت پورکے صدر چوہدری کامران مسعودنے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری قوت واتحا د سے خائف ہے ،مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے خلاف بعض قوتیں سرگرم عمل ہیں ،جبکہ بعض افراداس پر سیاست چمکانے کی ناکام کوششو ں میں مصروف ہیں،جنہیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مایوسی اور ناکامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہو گا،فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کوانجام تک پہناچایا جائے گا،مسلم لیگ(ن)کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن کام کر رہی ہے،دہشت گردی کا خاتمہ عوامی طاقت کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔