FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بلدیاتی انتخابات کےلئے سندھ اور پنجاب کےکاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری

اسلام آباد(ایم وی این نیوز) الیکشن کمیشن نے اپنے سرکاری وب سائٹ پر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جاری کردیئے ...

اسلام آباد(ایم وی این نیوز) الیکشن کمیشن نے اپنے سرکاری وب سائٹ پر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جاری کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں طے شدہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، سندھ میں 8لاکھ جبکہ پنجاب کے لئے 50 لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا عمل جاری ہے  اس کے علاوہ دونوں صوبوں کے لئے کاغذات نامزدگی فارم جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران  اور ریٹرننگ افسران کی فہرست بھیالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں 27 نومبر اور پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونا قرار پائے ہیں تاہم سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 7 دسمبر کو کرانے کے درخواست دے دی ہے۔