FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سانحہ راولپنڈی بھی سانحہ پشاور سے مختلف نہیں دہشتگرد ملک میں امن قائم نہیں دیکھ سکتے

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) سانحہ راولپنڈی بھی سانحہ پشاور سے مختلف نہیں دہشتگرد ملک میں امن قائم نہیں دیکھ سکتے جس کی وجہ سے وہ کب...

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) سانحہ راولپنڈی بھی سانحہ پشاور سے مختلف نہیں دہشتگرد ملک میں امن قائم نہیں دیکھ سکتے جس کی وجہ سے وہ کبھی گرجا گھروں‘ کبھی مساجد ‘ کبھی مدارس اور کبھی امام بارگاہوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ مذہب اور نسل سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں پاکستان کے پرچم تلے متحد ہوجائیں تب ہی دہشتگردی کو روکا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان مینارٹیز الائنس طاہر نوید چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت گوجرہ اور لاہور میں مسیحی آبادیوں پر ہونیوالی حملوں کو روک لیتی اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو آج سانحہ راولپنڈی اور سانحہ پشاور جیسے واقعات پیش نہ آتے انہوں نے کہا کہ ہم مذہب و نسل کی بجائے اگر انسانیت کی فلاح پر توجہ دیں تو تمام پاکستانی ملکر اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بناسکتے ہیں۔