FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ملک وقوم کے بہترین مفاد کے لئے پیارومحبت اور قومی یکجہتی کے اس ماحول کو پائیدار بنیادوں پر قائم رکھا جائے،انتظا میہ

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے بعض مذہبی حلقوں کی طرف سے جمعۃ المبارک کو احتجاج کی کال پر سیکورٹی خد...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے بعض مذہبی حلقوں کی طرف سے جمعۃ المبارک کو احتجاج کی کال پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئیڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید اور آر پی او نواز وڑائچ ، ڈی سی اونورالامین مینگل اور سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر بھر کا دورہ کیا اورجامعہ قاسمیہ غلام محمد آباد،جامع مسجد کچہری بازار،جامع عبیدیہ علامہ اقبال کالونی،سمندری روڈ،سمن آباد،ستیانہ روڈ،جیل روڈ،جناح کالونی،سول لائنز اور دیگر علاقوں میں گئے اور وہاں مساجد وامام بارگاہوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری جامعہ قاسمیہ غلام محمد آباد میں موجود تھے۔ڈی سی او اور سی پی او نے مفتی ضیاء مدنی سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات بھی کی اور انہیں جمعہ کے خطبات میں بھائی چارے،رواداری،اتحادویگانگت کادرس دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ علماکرام کے بھرپور تعاون سے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور امن وامان کی فضا کوبرقرار رکھنے میں مدد ملی ہے لہذا ملک وقوم کے بہترین مفاد کے لئے پیارومحبت اور قومی یکجہتی کے اس ماحول کو پائیدار بنیادوں پر قائم رکھا جائے ۔جمعۃ المبارک کی نمازکے موقع پراہم مساجد اورامام بارگاہوں کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے تھے جن کے تحت مختلف راستوں کو خاردارتاروں سے سیل کردیا گیا تھا تاکہ کوئی شرپسند امن عامہ میں خلل نہ ڈال سکے۔مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے مخلصانہ تعاون اور یقین دہانی کے مطابق امن وسکون کا ماحول برقرار رہا جس پر ضلعی وپولیس انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔