FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سانحہ راولپنڈی پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے : حاجی جا وید اقبال چیمہ

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) سانحہ راولپنڈی پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے ا ن خیالات کا اظہارسابق ایم این اے و رہنما جما عت اسلامی حاجی ...

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) سانحہ راولپنڈی پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے ا ن خیالات کا اظہارسابق ایم این اے و رہنما جما عت اسلامی حاجی جا وید اقبال چیمہ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران اگر راولپنڈ ی میں سیکو رٹی انتظامات ٹھیک طرح کر لئے ہو تے تو یہ اِتنابڑا سانحہ پیش نا آتا انہوں نے کہا اسلام محبت امن اوریک جہتی کا درس دیتاہے فرقہ واریت کے فتنے کے خلاف تمام محب وطن قوتوں کو اجتماعی جدوجہد کرنی چائیے انہوں نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزررہے ہے ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت اور اداروں کے استحکام کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ انہو ں نے کہا حکومت اور تما م مذہبی رہنما فرقہ واریت کو ختم کرنا چاہیں تو یہ نا ممکن نہیں ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے سیاسی و مذہبی رہنما ذاتی مفا دات کیلئے اپنی اپنی بو لییں تو بولتے ہیں لیکن فر قہ واریت ختم کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ۔