FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امیر جماعت اسلامی منور حسن کا دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کا بیان گمراہ کن ،غیر ذمہ دارانہ اورغیرفطرتی ہے، افتخار حسین نقوی قربانی کی کھالیں ،صدقات ، زکوا ۃ، خیرات ،کشمیر و دیگر قدرتی آفات پر چندہ اکٹھے کرکے ہڑپ کرنے والوں سے قوم کو یہی توقع تھی

فیصل آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین سید افتخار حسین نقوی نے امیر جماعت اسلامی منور حسن کے مارے جانے والے دہشت گ...

فیصل آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین سید افتخار حسین نقوی نے امیر جماعت اسلامی منور حسن کے مارے جانے والے دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کے بیان کو گمراہ کن غیر ذمہ دارانہ اور غیر فطرتی قرار دیتے ہوئے ان کے ان ریمارکس کی سخت مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی اس مسئلے پر اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرتے ہوئے منور حسن کو فوری طور پر اس منصب سے ہٹائے ۔انہوں نے کہا کہ مارے جانیوالے دہشت گردوں کو شہید قرار دینے پر منور حسن کے دماغ کا علاج ا ب سی ایم ایچ میں کرانا انتہائی ضروری ہو چکا ہے ۔جب تک ان کا علاج نہیں ہو گا وہ باز نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی انہی حرکات پر بنگلہ دیش میں پابندی لگی ہے اور اب پاکستان میں بھی جماعت اسلامی کو کالعدم قرار دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت بھی جماعت اسلامی نے وطن عزیز کی مخالفت کی تھی اور اب تک اس نے پاکستان کو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا ہے نہ ہی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالیں ،صدقات ، زکوا ۃ، خیرات ،کشمیر و دیگر قدرتی آفات پر چندہ اکٹھے کرکے ہڑپ کرنے والوں سے قوم کو یہی توقع تھی جو آخر کار انہوں نے اپنی اصلیت کا عملی مظاہر کرکے دکھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ یتیموں اور مساکینوں کا حق کھانے والوں سے کبھی حق کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کو فورا گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔