FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں سنی اتحاد کونسل کبھی فراموش نہیں کرسکتی منور حسن کے شرم ناک بیان پر سنی اتحاد کونسل پاک فوج کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے،جماعت اسلامی کا ملک دشمن کردار سامنے آگیا ،صاحبزادہ حسن رضا

فیصل آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ محمد حسن رضا نے کہا ہے کہ منور حسن کے شرم ناک بیان پر سنی اتحاد ...

فیصل آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ محمد حسن رضا نے کہا ہے کہ منور حسن کے شرم ناک بیان پر سنی اتحاد کونسل پاک فوج کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کا ملک دشمن کردار سامنے آگیا ہے۔ منور حسن پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہیئے تاکہ آئندہ کسی کو وطن عزیز پاکستان کی افواج کے خلاف بولنے کی ہمت نہ ہو۔ جماعت اسلامی طالبان کی سیاسی ونگ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائیں اور انکی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اگر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے تو منور حسن کے خلاف حکومت پاکستان غداری کا مقدمہ چلا ئے اور اگر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان کی تائید کرتی ہے تو جماعت اسلامی پرفوری طور پر پاپندی لگادینی چاہیئے۔ سنی اتحاد کونسل وطن عزیز کے خلاف ہونی والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ صاحبزادہ محمد حسن رضا نے مزیدکہا کہ سنی اتحاد کونسل وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کوشاں سیکیورٹی فورسز ، پاک فوج کی کاوشوں کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں سنی اتحاد کونسل کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی غیور اور محب وطن عوا م پاکستان کی سلامتی اور خود محتاری کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور اس کیلئے سنی اتحاد کونسل کے کارکنان و قائدین پہلا قطرہ ثابت ہونگے۔