FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

تحریک انصاف مشکل حالات میں قوم کوتنہانہیں چھوڑے گی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم وی این نیوز)پاکستانی قوم پرآگ برسائی جارہی ہے‘اوپرسے ڈرون اورنیچے سے خودکش حملے کسی سازش کانتیجہ ہیں۔تحریک انصاف مشک...

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم وی این نیوز)پاکستانی قوم پرآگ برسائی جارہی ہے‘اوپرسے ڈرون اورنیچے سے خودکش حملے کسی سازش کانتیجہ ہیں۔تحریک انصاف مشکل حالات میں قوم کوتنہانہیں چھوڑے گی اورقوم کی رہنمائی کریگی۔ان حالات میں بھی بعض سیاسی ناعاقبت اندیش جماعتیں اپنے مفادات کیلئے قوم کوگمراہ کرنے پرتلی ہوئی ہیں اورمختلف پروپیگنڈے کررہی ہیں۔ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری انجینئرملک نصیرخان بھٹنی نے تحریک انصاف کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔انجینئرملک نصیربھٹنی نے کہاکہ بعض وفاقی وزراء اوٹ پٹانگ بیانات کے ذریعے نیٹوسپلائی کے حوالے سے پی ٹی آئی کیخلاف عوام کوبھڑکاناچاہتے ہیں۔لیکن عوام اب تحریک انصاف کی قیادت میں بیدارہوچکی ہے۔مسلم لیگ ن سمیت دیگرجماعتیں اپنے گریبان میں جھانکیں۔ایسی جماعتیں ڈالرکمانے میں مصروف ہیں تویہ جماعتیں کس طرح قوم کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔آج کل کے بچے بھی سیاست کوسمجھتے ہیں۔اگرقوم نے تحریک انصاف کاساتھ اب بھی نہ دیاتوعوام تبدیلی کیلئے پانچ سال انتظارکریگی