FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ڈاکٹرعلامہ اقبال کے افکارپوری ملت کیلئے ایک روشن ستارے کی مانند ہیں جس سے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ملک کومضبوط اورترقی کی راہ پرلانے کیلئے طالبات اپناکرداراداکریں( پرنسپل مسز حفصہ نثار )

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم وی این نیوز)مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نمبردو میں تقریری مقابل...

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم وی این نیوز)مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نمبردو میں تقریری مقابلہ کااہتمام کیاگیا۔طالبات نے بھرپورشرکت کی۔ادارہ ہذا کی پرنسپل مسز حفصہ نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعلامہ اقبال کے افکارپوری ملت کیلئے ایک روشن ستارے کی مانند ہیں جس سے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کومضبوط اورترقی کی راہ پرلانے کیلئے طالبات اپناکرداراداکریں۔آپ سے ملک کامستقبل وابستہ ہے۔تقریری مقابلہ میں سال دوم کی طالبہ بنت الھداء‘دوسری پوزیشن کی طالبہ روبینہ جبکہ تیسری پوزیشن سال دوم کی شازیہ اورسال سوم کی رابعہ برکی نے حاصل کیں۔کلام اقبال کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن سال دوم کی طالبہ جویریہ‘دوسری پوزیشن BS کی طالبات سمیرا نرمل‘عائشہ نے حاصل کیں جبکہ تیسری پوزیشن سال دوم کی بنت الھداء نے حاصل کیں۔تقریب کااہتمام اسسٹنٹ پروفیسر شاہدہ پروین جبکہ مسزرقیہ ‘مسزفرخندہ اورمسزنسرین نے ججزکے فرائض انجام دےئے۔تقریب کے آخرمیں طالبات نے ملی نغمے اورقومی ترانہ پیش کیا۔طالبات نے بھرپورشرکت کی