FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

شعبہ صحت کی بہتری ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور وہ علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے

بہاول نگر( انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور وہ ع...

بہاول نگر( انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور وہ علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ضلعی ہسپتال کے دورے کے دوران کہی۔ ڈی او سی ملک مشتاق احمد ، ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس فیاض انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او نے ہسپتال میں پولیو سنٹر کا معائنہ کیا اور میڈیسن سٹور میں ادویات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے سرجیکل وارڈ میں مریضوں سے ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں اور ہسپتال میں صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی سی او نے شعبہ ایمر جنسی کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ ڈاکٹرز سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ وقتا فوقتاہسپتال کے اچانک دورے کریں گے اور کسی لا پرواہی ، کوتاہی ، غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی ایم ایس کو ضلع ہسپتال میں واش رومز کی صفائی اور کیاریوں کو بہتر انداز میں آراستہ کرنے کی بھی ہدایات کیں۔