FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ملک کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں سے بچانے کے لیے اپنی صفوں میں موجود دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو پہچاننا ہوگا، محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ راولپنڈی سانحہ کے پس پشت وہی عناصر ہیں جن کے تانے بانے طال...

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ راولپنڈی سانحہ کے پس پشت وہی عناصر ہیں جن کے تانے بانے طالبان سے ملتے ہیں جو اس ملک کی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
ملک کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں سے بچانے کے لیے اپنی صفوں میں موجود دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو پہچاننا ہوگا، محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ میں بھی وہی عناصر شامل ہیں جو اس ملک میں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے کالعدم انتہا پسند ، دہشتگرد جماعتوں اور ان کے کارندوں کو شیلٹر فراہم کیا ہوا ہے ۔
اس کے بھیانک نتائج آج سب کے سامنے آگئے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملتان میں بھی دہشتگردوں نے شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، انھوں نے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جو طالبان کو اس ملک میں پشت پناہی فراہم کررہے ہیں،محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنیوالوں کیخلاف اب سب کو ایک ہونا ہوگا ، اب تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنے اندر موجود ایسے ملک دشمن عناصر کو علیحدہ کرنا ہوگا۔