FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ہارون آباد کے مین بازار فوارہ چوک میں سستا بازار سجا دیا گیا

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ہارون آباد کے مین بازار فوارہ چوک میں سستا بازار سجا دی...

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ہارون آباد کے مین بازار فوارہ چوک میں سستا بازار سجا دیا گیا ہے ۔جہاں سر دست سبزی ،پھل اور گوشت ہی دستیاب ہے ۔تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ نئے ماہ کے آغاز کے ساتھ کر یا نہ کی دستیابی بھی ہو جائے گی ۔جمعہ کے روز سستا بازار میں عوام کا غیر معمولی ہجوم رہا ہے ۔اس سلسلہ میں شہری رانا کاشف ،طارق اقبال ،شبیر شاہ ،محمد سرور ،فریاد علی و دیگر نے کہا کہ عام بازار اور سستا بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہ ہونے کی وجہ سے یہ بازار جلد ہی اپنی افادیت سے محروم ہو جائے گی ۔اس بازار میں فروخت ہونے والے آٹا میں بھی نمی کی غیر معمولی موجودگی نے عوام کو آٹا خریداری نہ کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ آٹے سمیت دیگر اشیاء کا معیار بہتر کرے تاکہ لوگ معیاری اشیاء سستے داموں خرید سکیں ۔