FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

دی سٹی سکول بہاولپور کیمپس میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) دی سٹی سکول بہاولپور کیمپس میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔نمایاں پوزیشن حاصل کر...

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) دی سٹی سکول بہاولپور کیمپس میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔جونیئر ونگ کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے کا افتتاح پرنسپل ساجد منصور اور ہیڈ مسٹریس مسز سمیرا رحمن نے کیا ۔ سپورٹس انسٹرکٹر علی سلطان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جونیئر سیکشن سے پلے گروپ تا جماعت چہارم کے تمام طلباء و طالبات کو مختلف کھیلوں میں شریک ہونے کا موقع دیا گیاہے جن میں تھری لیگ ریس،لیمن سپون ریس،مینڈک ریس،بوری ریس،سائیکلنگ، بلائنڈ فولڈ،کیلے کھانے کا مقابلہ، واٹر فلنگ گیم، میوزیکل چیئر،رسہ کشی اور مختلفدوڑیں شامل تھیں۔ پرنسپل دی سٹی سکول بہاولپور کیمپس ساجد منصور نے کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور سپورٹس ڈے کے منتظمین ہیدمسٹریس مسز سمیرا رحمن اور فزیکل ایجوکیشن کے انسٹرکٹر علی سلطان کی کاوشوں کو سراہا ۔اختتام پر ہیڈ مسٹریس مسز سمیرا رحمن نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعا مات اور توصیفی اسناد تقسیم کیں