FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

تعلیم ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جو مردوں اور خواتین کو اپنے اپنے حقوق کی آگاہی دیتا ہے،صدر اپواء مسز شمشاد شاہنواز

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ معاشرہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا، جب تک خواتین اس معاشرے...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ معاشرہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا، جب تک خواتین اس معاشرے کا بھرپور حصہ نہ بنیں۔ بچوں کی پرورش سے لیکر گھریلو ماحول اور معاشرتی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، جہالت کی وجہ سے بعض جگہوں پر مرد، خواتین کو صرف گھر کے کام کاج تک محدود کر دیتے ہیں اور کسی بھی کمی بیشی کی صورت میں ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اپنی بربریت کا اظہار انسانیت سے ہٹ کر ان پر ظلم و تشدد سے کیا جاتا ہے۔ عورتیں آبادی کا 52%فیصد ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اگر ہم اپنی قوم کوبہتری کی طر ف گا مزن کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں عورتوں کی تعلیم و تر بیت طر ف خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار اپواء کے زیر اہتمام خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر اپواء مسز شمشاد شاہنواز ‘ جنرل سیکرٹری اپواء مسز انجم عالم شاہ ‘ امینہ زمان کے علاوہ دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے بھاری اکثریت خواتین موجود تھیں ۔ صدر اپوامسز شمشاد شاہنوا‘جنرل سیکرٹری اپواء مسز انجم شاہ عالم امینہ زمان کے علاوہ دیگر خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ خواتین اور مردوں کے باہمی اشتراک سے ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جو مردوں خواتین کو اپنے اپنے حقوق کی آگاہی دیتا ہے۔ اسلام میں جہاں خواتین کو مردوں کی عزت و احترام کا حکم دیا گیا ہے وہاں مردوں کو ان کا تحفظ اور عزت کا حکم بھی موجود ہے۔ لہذا ہم سب کو خواتین کی ترقی ‘ خوشحالی ‘ فلاح وبہبودعملی اقدامات کرنا ہونگے اور خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف یک آواز ہو کر عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔