FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حکومت کی جانب سے کچھ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کچھ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ سپریم ک...

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کچھ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 20 لاپتہ افراد کے کوائف موجود ہیں اور باقی کے بھی جلد مل جائیں گے، جو افراد خیبر پختونخوا کے حراستی مراکز اور وہ جو رہائی کے بعد عام زندگی گزار رہے ہیں انہیں کل عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا، جب کہ بقیہ افراد کو بھی 2 سے 4 روز میں عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ کل زیادہ سے زیادہ افراد کو پیش کیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ملک میں نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اورحکومت عدالتی حکم کی مکمل تعمیل کررہی ہے، عدالت نے سماعت کے دوران ہمارا مؤقف بڑے تحمل سے سنا ہے اور اس نازک معاملے پر پیش رفت کے لئے مزید وقت دینے پر عدالت کا شکر گزار ہوں۔