FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

نیلسن منڈیلا کو امتیازی سلوک اور نسلی امتیاز کے خلاف ایک آوازکے طور پر یاد رکھا جائیگا

لاہور (انویسٹی گیشن ٹیم)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے افریقہ کے معروف رہنما نیلسن منڈیلا کے انتقال پراپنے پیغام میں...

لاہور (انویسٹی گیشن ٹیم)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے افریقہ کے معروف رہنما نیلسن منڈیلا کے انتقال پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کو امتیازی سلوک اور نسلی امتیاز کے خلاف ایک آوازکے طور پر یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منڈیلا افریقہ میں سامراجی ظلم و ستم سے پسی ہوئی عوام کے حقوق کی آواز تھے جنہوں نے قیدوبند کی طویل صعوبتیں سہیں لیکن ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے۔نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی خاطر جدوجہد میں گزاری۔ وہ معاشرتی ناانصافیوں اور نابرابری کے خلاف لڑتے رہے۔ دنیا انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی عوام سمیت دنیا بھر میں ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے والوں سے نیلسن منڈیلا کی وفات پر تعزیت پیش کی۔