FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حکومت کی جانب سے کمیشن نہ بڑھانے پر پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کر دی

ہارون آباد (انویسٹی گیش ٹیم) حکومت کی جانب سے کمیشن نہ بڑھانے پر پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کر دی ۔عوام شدید مشکلات کا شکار ۔تفصیلات کے مط...

ہارون آباد (انویسٹی گیش ٹیم) حکومت کی جانب سے کمیشن نہ بڑھانے پر پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کر دی ۔عوام شدید مشکلات کا شکار ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ روز ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں تمام پٹرول پمپ غیر معینہ مدت کے بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے پٹرول نہ ملنے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔شہریوں محمد سعید ضیاء رامے ، محمد رشید ،محمد فاروق ،مبین احمد ،محمد جاوید و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم صبح سے پٹرول لینے کے لئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن کہیں سے بھی ہمیں پٹرول نہیں مل رہا جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ پٹرول پمپ بند پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو ئی اور اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کے لئے ایمبولینس سروس بھی معطل ہے ۔اس سلسلہ میں تحصیل صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن ہارون آباد راؤ شعیب نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرولیم ایسوسی ایشن کو ناجائز تنگ کر رہی ہے ہمارا حکومت کے ساتھ پانچ فیصد کمیشن طے شدہ تھا جو کہ اب حکومت وہ کمیشن کردیا ہے اس وجہ سے ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں تمام پٹرول پمپ بند ہیں ۔حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے ہمارا کمیشن بڑھایا جائے ۔