FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حملہ آور نے مسجد میں گھسنے سے روکنے پر ایک نمازی کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔

میلبورن(انویسٹی گیشن ٹیم) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حملہ آور نے مسجد میں گھسنے سے روکنے پر ایک نمازی کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔ پ...

میلبورن(انویسٹی گیشن ٹیم) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حملہ آور نے مسجد میں گھسنے سے روکنے پر ایک نمازی کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے نواحی علاقے ڈلاس میں واقع ترکش اسلامک اینڈ کلچر ل سینٹر میں ایک 22 سالہ مشکوک آدمی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو مسجد میں موجود 3 نمازیوں نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے تیز دھار آلے سے تینوں نمازیوں پر پے درپے وار کردیئے جن میں سے ایک نمازی موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ 2 زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کو جب گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا تھا حملہ آور مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں سے بخوبی آشنا تھا اور گزشتہ روز سے ہی مسجد کے پاس موجود تھا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا ۔