FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

مصری سیکیورٹی فورسز نے پرتشدد کارروائیوں کےلئے عوام کو اکسانے کے الزام میں معزول صدر محمد مرسی کے بیٹے کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

قاہرہ(انویسٹی گیشن ٹیم)  مصری سیکیورٹی فورسز نے پرتشدد کارروائیوں کےلئے عوام کو اکسانے کے الزام میں معزول صدر محمد مرسی کے  بیٹے کو ساتھی...

قاہرہ(انویسٹی گیشن ٹیم)  مصری سیکیورٹی فورسز نے پرتشدد کارروائیوں کےلئے عوام کو اکسانے کے الزام میں معزول صدر محمد مرسی کے  بیٹے کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔
 سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران نصر شہر میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر معزول مصری صدر محمد مرسی کے بیٹے انس بلتگی کو 2 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا جس کے بعد اخوان المسلمون کے سیکڑوں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اورحکومت خلاف مظاہرے بھی کئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمون کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انس بلتگی ساتھیوں سمیت عوام کو پرتشدد کارروائیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے حکمت عملی بنا رہا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
 واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اخوان المسلمون پر حال ہی میں پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر چکا ہے۔