FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو ہر اس فرد پر چلایا جائے جس نے جنرل پرویز مشرف کا بالواسطہ یا بلاواسطہ یا کھلے یا در پردہ ساتھ دیا

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صرف جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا سراسر غیر آئینی اقدام، کھ...

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صرف جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا سراسر غیر آئینی اقدام، کھلی ناانصافی اور ظلم ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کے مقدمہ کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کے گزشتہ روز کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو ہر اس فرد پر چلایا جائے جس نے جنرل پرویز مشرف کا بالواسطہ یا بلاواسطہ یا کھلے یا در پردہ ساتھ دیا خواہ وہ سیاسی یا مذہبی رہنما ہوں، جرنیل ہوں، ججز ہوں،کوئی ادارہ ہو یا ادارے ہوں، یہ بات افسوسناک ہے کہ آج ساری خرابیوں کا ذمہ دار جنرل پرویز مشرف کو قرار دیا جارہا ہے اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ مقدمہ صرف ایک آدمی پر نہ چلایا جائے اور اسے انتقام اور تعصب کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کے پس پردہ متعصبانہ اور زہریلی ذہنیت بھی کار فرما ہے، لوگ احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جن سے وزارتیں اور مراعات لیتے ہیں انہی سے بے وفائی کرتے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بدقسمتی سے آج چاروں طرف منافقت اور نفرت و تعصب ہے اور اسی نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔