FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

یونین کونسل مندھراں کی بستی دربارمیں باغبان پائیدارترقی کے اشتراک سے امن میلہ منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان(سید توقیر زیدی سے)یونین کونسل مندھراں کی بستی دربارمیں باغبان پائیدارترقی کے اشتراک سے امن میلہ منعقدکیاگیاجسمیں علاقے کے ...

ڈیرہ اسماعیل خان(سید توقیر زیدی سے)یونین کونسل مندھراں کی بستی دربارمیں باغبان پائیدارترقی کے اشتراک سے امن میلہ منعقدکیاگیاجسمیں علاقے کے مرداورخواتین سمیت نوجوانوں اوربچوں نے بھرپورشرکت کی۔عورتوں کیلئے پردے کاانتظام کیاگیاتھا۔امن میلے میں نعت خوانی کی گئی۔صوفیانہ کلام اورخاکے پیش کئے گئے جبکہ نقدانعامات اورٹرافیاں بھی دی گئیں۔اس موقع پر سیپ پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرعرفان‘شبنم رشید‘احمدزیب‘میڈم حسینہ ملک‘عنایت عادل‘ابوالمعظم ترابی‘روبینہ قمر‘منورحسین اورذوالفقارلغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بستی درباروالی کے عوام متحدومنظم ہوکر بلاتفریق امن وترقی اورخوشحالی کاپیغام عام کریں اوراپنی قسمت دوسرے لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کی بجائے اپنے اندرسے قیادت پیداکرکے اسکاساتھ دیں انہوں نے کہاکہ عوام اتحادواتفاق کیساتھ آگے بڑھ کرظلم وجبراوراستحصال سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔وہ فرقوں‘نسلوں‘رنگوں‘قومیتوں اورزبانوں میں تقسیم نہ ہوں بلکہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل کرامن‘ترقی‘خوشحالی اورانساف کی منزل حاصل کریں انہونے کہاکہ نیاپاکستان غریب عوام ہی بنائیں گے۔اگرملک کی باگ ڈور غریبوں کے ہاتھ میں دیدی جائے تووہ بہترقانون سازی کرینگے اورمفید پالیسیاں بنائینگے۔