FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بلدیاتی انتخابات میں سرائیکی خطے سے سرائیکی صوبہ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) بلدیاتی انتخابات میں سرائیکی خطے سے سرائیکی صوبہ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔ عوام اب حکمرانوں ...

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) بلدیاتی انتخابات میں سرائیکی خطے سے سرائیکی صوبہ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔ عوام اب حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ سرائیکی قوم پرست قوم میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی موومنٹ دھریجہ نگر یونٹ انچارج وسیم دھریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی قوم پرست تنظیمیں اب صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو چکی ہیں انہیں چاہئے کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ بلدیاتی الیکشن میں عوام سرائیکی صوبے کے مخالف جماعتوں کے حمایت امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے ایسے امیدواروں کو کامیاب کرائیں جو سرائیکی صوبہ کے حمایت یافتہ ہوں۔