FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاکستان تحریک انصاف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان تحریک انصاف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کیا ب...

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان تحریک انصاف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کیا بلکہ مہنگائی اس حد تک بڑھا دی کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس گیا ہے۔ عوام کیلئے تحریک انصاف کی جنگ جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پی ٹی آئی رانا راحیل احمد خان نے میاں خالد محمود امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ 3 کی رہائش گاہ اڈہ اقبال نگر میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے لیکن عوام اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر میاں خالد محمود نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی بحران سمیت گھریلو زندگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کر کے موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ علی چیمہ‘ تحصیل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ملک ظفر‘ عابد محمود‘ میاں جنید‘ راجہ بلوچ‘ ملک اویس‘ ملک یاسر‘ سعادت حسین شاہ‘ مرزا شمعیل‘ سید اورنگزیب شاہ‘ خلیل الرحمن بابر‘ حاجی اکرم‘ حاجی مقبول‘ محمد شفیع‘ اقبال گجر‘ ملک یوسف‘ عابد محمود‘ طاہر محمود سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد میں شریک تھے۔