FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ایم کیو ایم کی وفاق اور صوبوں میں حکومت بننے کے بعد عوام دیکھے گی کہ ملک کے مسائل میرٹ پر فوری طور پر ھل ہونگے

میرپورخاص ( ایم وی این نیوز ) زونل آرگنائزر ایم کیو ایم زون میرپورخاص مجیب الحق، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی اور اطلاعات سیکریٹری ا...

میرپورخاص ( ایم وی این نیوز ) زونل آرگنائزر ایم کیو ایم زون میرپورخاص مجیب الحق، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی اور اطلاعات سیکریٹری ایم کیو ایم زون میرپورخاص ابرار احمد نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ انکے قائد الطاف حسین بھائی کی باصلاحیت قیادت کا ساتھ دیکر حقیقی معناؤں میں سندھ کے مسائل کو حل کروائیں اور اور کہا کہ ایک دفعہ ایم کیو ایم کی وفاق اور صوبوں میں حکومت بننے کے بعد عوام دیکھے گی کہ ملک کے مسائل میرٹ پر فوری طور پر ھل ہونگے۔ وہ ایوان صحافت میرپورخاص میں قائد تحریک الطاف حسین کی سندھی میں لکھی گئی خطاب (زندگی جو سفر) کی کاپیاں ایوان صحافت کے عہدیداران اور میمبران میں تقسیم کی تقریب کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر ھاشم شر، جرنل سیکریٹری ملک، عبدالرزاق، نائب صدر مختیار کیریو، خازن کاشف غوری، ملک ریاض الدین، نور نبی چانڈیو، شاھ بیگ مگسی، محمد انور شیخ، اور دیگر صحافتی موجود تھے۔ ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ پ پ پ نے سندھ میں لمبے عرصے کی حکومت میں سندھ کے اداروں کو شہروں کو تباھ کردیا ہے۔ اور اب بلدیاتی انتخابات میں روائتی دھاندلی کرکے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاھتی ہے اور سندھ میں رھنے والے باشعور اور مخلص اردو بولنے والے سندھیوں کو آپس میں لڑانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم زونل آرگنائزر مجیب الحق اور اطلاعات سیکریٹری ایم کیو ایم زون میرپورخاص ابرار احمد نے کہا کہ انکے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ھمیشہ مظلوم قوم اور عوام کے حقوق کے ل ئے آواز اٹھائی ہے اور صحافی بھائیوں نے قائد تحریک الطاف بھائی کی اس عملی جدوجہد کا حقیقی معناؤں میں ساتھ دیا ہے اور ایوان صحافت میرپورخاص کے صحافیوں نے عوامی مسائل کے حل کی لئے قابل تعریف خدمت کی ہے