FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو آئندہ 2 سالوں کے لئے سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے

اقوام متحدہ(انویسٹی گیشن ٹیم) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو آئندہ 2 سالوں کے لئے سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لی...

اقوام متحدہ(انویسٹی گیشن ٹیم) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو آئندہ 2 سالوں کے لئے سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔
جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی نشست کے لئے ووٹنگ ہوئی، 193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔ جنرل اسمبلی کے 10 دیگر ممالک نے یا تو ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا یا پھر بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے۔
سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے بعد اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کرنے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، اردن دنیا میں امن کے لئے قائم کی گئی امن فوج میں تعاون کرے گا جو کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے ایک موثر ادارہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب 17 اکتوبر کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا تاہم شام اور فلسطین اسرائیل تنازعات حل کرانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر اس نے احتجاجاً نشست سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔