FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

محکمہ مال رجسٹری محرر وسیم محمود اور پٹواری سہیل کو ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل اور فراڈ کرنے پر فوری طورپر معطل کر دیا گیا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)محکمہ مال رجسٹری محرر وسیم محمود اور چک نمبر 67 ج ب کے پٹواری سہیل کو ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل ا...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)محکمہ مال رجسٹری محرر وسیم محمود اور چک نمبر 67 ج ب کے پٹواری سہیل کو ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل اور فراڈ کرنے پر فوری طورپر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کے علاوہ مقدمہ کے اندراج کے لئے کیس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ان اہلکاروں نے ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل اور ہیرا پھیری کرتے ہوئے دس مرحلہ کے رقبہ کی رجسٹری کو 66 کنال رقبہ ظاہر کر دیا اور روزنامچے میں سے متعلقہ صفحات کو غائب کر دیا جس پر متاثرہ شہری ممتاز حسین شاہ کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے انکوائری کی تو وہ قصور وار پائے گئے جس پر ڈی سی او نور الامین مینگل نے انہیں معطل کرکے محکمانہ انکوائری اور اینٹی کرپشن میں مقدمات کے اندراج کا حکم دیا ۔ دریں اثناء عوامی شکایت پر ڈی سی او نور الامین مینگل نے رجسٹری محرم اشرف بوچہُ کو موجودہ عہدے سے ہٹا کر محکمہ مال میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا اور آئندہ رجسٹریشن برانچ میں تقرری نہ کرنے سے متعلق اس کی سروس بک میں اندراج کرنے کی ہدایت کی ۔