FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر جرائم کا خاتمہ اور لوگوں کی مدد کواپنا اولین فرض سمجھے،ایس پی پٹرولنگ سردار آصف

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ایس پی پٹرولنگ سردار محمد آصف خاں نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر جرائم کے خاتمے اور لوگو...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ایس پی پٹرولنگ سردار محمد آصف خاں نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر جرائم کے خاتمے اور لوگوں کی مدد کواپنا اولین فرض سمجھیں جس کی ادائیگی کے لئے انہیں ہروقت الرٹ رہتے ہوئے موثر گشت کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات پٹرولنگ پولیس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کے مسائل سنیں اوران کو حل کرنے کا یقین دلایا۔ایس پی پٹرولنگ نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہترین پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں اوراپنے اندرعمدہ ڈسپلن پیداکریں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کو کرائم فائٹر فورس کے طور پر منوانا ہو گاجس کے لئے وہ اپنی کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔ایس پی پٹرولنگ نے ملازمین کوپوسٹوں پر کھیلوں کو فروغ،ٹرن آؤٹ بہترین رکھنے اورعوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے تمام ملازمین کو نئے کمپیوٹرائزڈ محکمانہ کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تبادلہ جات کے لئے پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے تاکہ کسی کو سفارش کا سہارا نہ لینا پڑے۔تمام ملازمان اپنی جائز شکایات اور مسائل کے لئے ان سے ہر وقت براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔