FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایکبار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایکبار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہو گ...

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایکبار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہو گئے۔
سلمان کی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم ’’جے ہو‘‘ کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ ثنا خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی ڈیزونگپا، اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جب کہ سنیل شیٹھی اور جنیلیاڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔
اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل للا کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا، جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ  فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم 24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔