FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ٹی ایم اے و عملہ کی غفلت کے باعث جامع مسجد الفیصل کے سامنے گٹروں کے گندے ،غلیظ اور بدبودار پانی کے جوہڑ

ہارون آباد(ایم وی این نیوز ) ٹی ایم اے و عملہ کی غفلت کے باعث جامع مسجد الفیصل کے سامنے گٹروں کے گندے ،غلیظ اور بدبودار پانی کے جوہڑ ۔نما...

ہارون آباد(ایم وی این نیوز ) ٹی ایم اے و عملہ کی غفلت کے باعث جامع مسجد الفیصل کے سامنے گٹروں کے گندے ،غلیظ اور بدبودار پانی کے جوہڑ ۔نمازی اور علاقہ مکین شدید پریشان ۔اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں واقع جامع مسجد الفیصل کے سامنے گندے ،غلیظ اور بدبو دار پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں جس سے سکول جانے والے بچوں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اہل علاقہ چوہدری یعقوب ،صداقت علی پنسوتہ ،محمد ظفر ،محمد یونس ،محمد افضل ،کاشف ،طارق و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گٹروں کے غلیظ ،بد بو دار گندے پانی کی وجہ سے علاقے بھر میں تعفن پھیل گیا ہے جس کے باعث متعدد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔جبکہ متعدد بار ٹی ایم اے و عملہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔اہل علاقہ کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ڈی سی او بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ہارون آباد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔