FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ہارون آبادمیں میگا سیوریج پراجیکٹ کا ٹھیکیدار سیوریج پائپ لائن بچھا کر رفو چکر

ہارون آباد(ایم وی این نیوز ) ہارون آبادمیں میگا سیوریج پراجیکٹ کا ٹھیکیدار سیوریج پائپ لائن بچھا کر رفو چکر،سڑکات کی حالت خستہ،ٹریفک کی وجہ...

ہارون آباد(ایم وی این نیوز ) ہارون آبادمیں میگا سیوریج پراجیکٹ کا ٹھیکیدار سیوریج پائپ لائن بچھا کر رفو چکر،سڑکات کی حالت خستہ،ٹریفک کی وجہ سے گردو غبار اٹھنے سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا۔اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں ہارون آباد میں میگا سیوریج پراجیکٹ شروع ہوا۔ٹھیکیدار نے سیوریج پائپ لائن بچھانے کے لیے چمن بازار سمیت دیگر سڑکات کی توڑ پھوڑ کی اور پائپ بچھا کر اوپر مٹی ڈال دی۔جس وجہ سے سارے شہر کی سڑکات کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ چمن بازار شہر کی مرکزی شاہراہ ہے۔ٹریفک گزرنے کی وجہ سے دھول اڑتی ہے۔جس وجہ سے لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور گردو غبار دوکانوں میں داخل ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں حاجی محمد اکرام کھوکھر ،طارق بھولا ،حاجی محمد رمضان ،حاجی محمد عاشق رامے ،محمد یاسر ،نے ڈی۔سی۔اوبہاول نگر اور ایڈمنسٹریٹر ہارون آبادسے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار جس نے یہ پائپ لائن بچھائی ہے ۔اس سے سڑک کی مرمت کروائی جائے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ڈی سی او بہاولنگر سید ارشاد حسین نے ٹی ایم اے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد حکم دیا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کو پابند کریں اور مذکورہ ٹھیکیدار کو سڑکات کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرے ۔